کیا ریاست مدینہ میں غیر ملکی تحفے ہڑپ کیے جا سکتے ہیں ؟ احسن اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورا ملک معاشی و اقتصادی بد حالی کا شکار ہے
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک ایک کرکے قومی ادادوں کو غیر فعال کیا گیا پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے بے توقیر ہو رہے ہیں ،آئی جی، چیف سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر کو بدلا جا رہا ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن دنیا ہنس رہی ہے آج پی ٹی آئی کے ووٹرز خود رو رہے ہیں دسمبر میں ملک کی تاریخ کا گیس کا بحران آ رہا ہے ،عمران خان مذہبی کارڈ کھیلتے ہیں ،کیا ریاست مدینہ میں غیر ملکی تحفے ہڑپ کیے جا سکتے ہیں ؟ پی ڈی ایم نے فیصلہ کن تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،مسلم لیگ ن میں قیادت کی کوئی جنگ نہیں
قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی گئی،مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ،
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے
احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے
ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟
واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھاجس کے بعدوہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں
نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ،احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی