کیا یہ لوگ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی توہین عدالت کیس میں عدالت برہم
پشاور ہائیکورٹ میں وفاقی وزرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

وفاقی اطلاعات وزیرفواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہو گئی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیراورسابق معاون خصوصی کو3 بار نوٹس ہوا پیش نہیں ہوئے،کیوں نہ وفاقی وزیر فواد چودھری اور فردوس اعوان کے خلاف وارنٹ جاری کریں، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ لوگ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی ہے، ان لوگوں نے پریس کانفرنس میں توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوائنٹ ا سکورنگ کی ،فوادچودھری اور فردوس عاشق نے پریس کانفرنس میں اپنا جذبہ دکھانے کی کوشش کی ،وکلا نے آئندہ سماعت پر دونوں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی ،عدالت نے کہا کہ ہم آرڈ لکھ رہے ہیں وہ پھر آپ دیکھ لیں،

پرویز مشرف پھانسی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی وزیر فروغ نسیم، فواد چوہدری, معاون خصوصی فردوس عاشق شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کیا تھا پریس کانفرنس میں وفاقی وزراء اور معاون خصوصی نے سپیشل کورٹ کے سربراہ کے خلاف توہین آمیز ریماکس دیئے تھے جس پر توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے سب کو طلب کیا تھا، کچھ وزرا عدالت سے معافی مانگ چکے ہیں

توہین عدالت کیس، وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کرائیں،عدالت کا حکم

سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ

اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک

قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ

قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا

توہین عدالت کیس میں اہم شخصیت کو ریلیف مل گیا

Shares: