کس کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے؟ ریمارکس میں عدالت نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی

اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم درانی کے معاملے پر نیا بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے

نیب کی جانب سے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل ، محبوب عالم نئے تفتیشی افسرمقرر کر دیئے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کی تبدیلی پر نیب پر اظہار برہمی کیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ صرف تفتیشی افسر تبدیل کر کے کیا تاثر دیا جا رہا ہے،؟تفتیشی افسر تو وہی کام کر رہا تھا جو اس کو نیب کی جانب سے دیا گیا تھا ،نیب نے الاٹمنٹ فہرست میں ججوں کے نام شامل کر کے اس کیس کو متنازعہ بنایا

جسٹس میاں حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تفتیشی افسر کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے ،ہم ہی اس کیس کو سنتے تو نیب کو توہین عدالت میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اکرم درانی کے وارنٹس چیئرمین نیب نے عدالتی ہدایات پر واپس لے لیے تھے

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم نے کوئی ہدایات نہیں دی تھیں

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی 4مختلف درخواستیں دائرکی گئی ہیں،اکرم درانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں نیب کو فریق بنایاگیا ہے،اس سے قبل عدالت نے اکرم درانی کی درخواست وارنٹ گرفتاری نہ ہونے پر نمٹا دی تھی.

نیب نے اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی.اس حوالہ سے نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے.

نیب نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اکرم درانی کے خلاف بطور سابق ہاؤسنگ وزیر تحقیقات کی جا رہی ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہےکہ اکرم درانی نے اپنی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت میں نیب نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا تھا کہ اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے مواد نہیں جب کہ وارنٹ اکرم درانی کے نہیں ان کے فرنٹ مین کے جاری کیے گئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم اس معاملے کے مجرمانہ پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں، عدالت کے سامنے جو الگ کیس ہے وہ ایک سِول کیس ہے، ملزم کے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کو یہ خدشہ ہے تو ای سی ایل میں نام ڈال دیں،

نیب کے مطابق اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریزچل رہی ہیں ،

گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

Shares: