کوہلی کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

0
83

ممبئی پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے "ٹائمز آف انڈیا” کے مطابق پولیس نے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے رام نیگیش نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

گرفتار شخص کو پولیس ممبئی منتقل کر رہی ہے ریپ کی دھمکی پر نئی دہلی کی خاتون کمشنر نے پولیس کو دھمکی دینے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

بھارتی انتہا پسندی میں پاگل ہو گئے،ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست کے بعد دی گئی تھی۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم کو شرمناک شکست دی تھی جس کے بعد ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان کے خلاف شکست کا ذمہ دار بھارتی بولر محمد شامی کو قرار دیا تھا اور ساتھ ہی انہیں ‘غدار’ قرار دیا۔ بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹس کیں تھیں –

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پرانڈین ہیڈ کوچ روی شاستری کا انوکھا جواز

محمدشامی کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں کو کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا "میرے لیے کسی کے مذہب کی وجہ سے اس پر حملہ کرنا سب سے شرمناک چیز ہے جو انسان کرسکتا ہے. اپنی رائے کو آواز دینا سب کا حق ہے.لیکن ذاتی طور پر میں نے کبھی کسی سے مذہبی بنیاد پر امتیاز کرنے کا سوچا بھی نہیں. یہ ہر انسان کےلئے انتہائی مقدس اور ذاتی چیز ہے اور اُسے وہیں رہنا چاہیئے لوگ اپنا غصہ نکالتے ہیں کیوں کہ انہیں سمجھ نہیں ہے کہ ہم افرادی طور پر کیا کرتے ہیں اور میدان میں کتنی کوشش کرتے ہیں-

تاہم کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتی باشندے تمیز کھوبیٹھے اور سوشل میڈیا پر اپنے اسٹار کرکٹر کوبیٹی کے ریپ کی دھمکیاں دینا شروع کردیں دھمکی @Criccrazyygirl کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی جو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا تھا-

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی کا بیان

Leave a reply