جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنادیا ہے، اسرائیل کو اس دہشتگردی سے روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہا ،

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوری امت کو مل کر غزہ کے مسلمانوں کیلئے کھڑا ہونا ہوگا،  یہ عید ہم غزہ کے نام کرتے ہیں، اہل غزہ کی مدد کے لیے کوئی نہیں پہنچ رہا، پوری امت اور باضمیر لوگوں کو اٹھنا پڑے گا، اگر فلسطین صہیونیوں کی دہشت گردی کا شکار ہے تو کل کوئی اور ہو گا، کم از کم اتنا تو کریں کہ زخمی فلسطینیوں کو راستہ دیں تاکہ ان کا علاج ہو سکے، ہم چاہتے ہیں پوری دنیا مل کر اسرائیل پر دباؤ ڈالے، ملک میں بھی صورتحال اچھی نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں کراچی سے 20 سے زائد شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کئے گئے، شہری لاشیں اٹھا رہے کوئی تحفظ فراہم نہیں کر رہا،ہمارا صوبہ سندھ اور کراچی ڈاکوؤں کے حوالے ہے،کوئی ادارہ یا حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کر پارہے ، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ کراچی میں لوگوں کو تحفظ چاہیے،حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے،کچے و پکے کے ڈاکو بدستور موجود ہیں،

تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے،پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں،

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

Shares: