کوئی میرا دوست ہے تو اسے کاروبار کے حق سے محروم نہیں کرسکتا،وزیر مذہبی امور

کوئی میرا دوست ہے تو اسے کاروبار کے حق سے محروم نہیں کرسکتا،وزیر مذہبی امور

اسعد محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی قائمہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی اجلاس میں شریک ہوئے قرآن بورڈ کی قانون سازی سے متعلق مجوزہ بل پر وزارت مذہبی امور نے بریفنگ دی،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کا اپنا افیشل قرآن پاک کا ورژن ہے،

اجلاس میں رمنا بلڈنگ کو وفاقی وزیر کے دوست کو کرائے پر دیئے جانے کا معاملہ پر بات چیت بھی کی گئی،عمارت سے متعلق اعتراض ن لیگی رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا سے اٹھایا تھا ، محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ عمارت کو کرایہ پر دینے میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، حکام وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اے ٹی پی بی کی عمارت ہے، اس میں پہلے بینک کا دفتر ہے، ستمبر 2019 میں اوکیو ٹرسٹ نے طے کیا کہ اسے کرایہ پر دیا جائے،عمارت کا وزارت سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے،اگست 2019 میں اس عمارت کو دیا گیا، وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کوئی میرا دوست ہے تو اسے کاروبار کے حق سے محروم نہیں کرسکتا ،اگر میرے دوست کو عمارت پیپر رولز کے خلاف دی گئی ہے ثبوت لائیں، عمارت کو لیز پر دینے سے سالانہ اضافی کرایہ بھی ایڈوانس پر دیا گیا ہے،ایک سال کا ایڈوانس کرایہ 3 کروڑ 46 لاکھ 512 روپے جمع کروایا گیا،اس عمارت کا بیسمنٹ ماہانہ 27 لاکھ 41 ہزار 446 روپے کرایہ دیا جاتا ہے، گراونڈ فلور کو 47 لاکھ 20 ہزار 800 روپے میں کرایہ پر دیا گیا،سیکرٹری وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ نیب میں بھی گیا تھا چیئرمین نیب نے کارروائی پر تسلی کا اظہار کیا،

محسن رانجھا نے کہا کہ میری تسلی کے لیے نیب کا جواب تحریری طور پر مجھے دیدیا جائے، اسعد محمو دنے کہا کہ گر نیب مطمئن ہے تو نیب کی انکوائری رپورٹ کمیٹی کو فراہم کردی جائے، محسن رانجھا نے کہا کہ ہوسکے تو چیئرمین نیب کو بھی کمیٹی طلب کرلیا جائے، ایڈمنسٹریٹر اوکیوٹرسٹ نے کہا کہ اخبار میں خبر آئی تاثر ملا جیسا اس عمارت کو ہم نے بیچ دیا،یہ عمارت صرف 3 سال کے لیے کرایہ پر دی گئی ہے، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین اوکیوٹرسٹ پراپرٹی کو بریفنگ کے لیے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

Comments are closed.