کوئی بھی ڈی چوک نہیں آ سکتا،جلسے کہیں اور کریں، بڑا حکم آ گیا

0
141

کوئی بھی ڈی چوک نہیں آ سکتا،جلسے کہیں اور کریں، بڑا حکم آ گیا
اسلام آباد انتظامیہ نے وزیراعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کو ریڈزون میں جلسہ کرنے سے روک دیا

انتظامیہ کا حکومت کو پریڈ گراونڈ اور اپوزیشن کو ایچ نائن میں جلسہ کرنے کا آپشن دے دیا ،وفاقی دارالحکومت میں حکومتی ، اپوزیشن کے جلسوں کا معاملہ ،ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی جلسے کی پریڈ گراؤنڈ میں اجازت کا امکان ہے، اپوزیشن کو ایف نائن میں جلسے کی اجازت کا امکان ہے،

تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو ڈی چوک پر 27 مارچ کے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی جب کہ اپوزیشن نے بھی اسی جگہ جلسے کی درخواست دے رکھی تھی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور پی ڈیم ایم پر مشتمل اپوزیشن کو آگاہ کردیا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے ایک ساتھ جلسہ کرنے کی صورت میں تصادم کا خطرہ ہے اور سیکیورٹی کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کو ڈی چوک پر جلسہ کی اجازت نہ دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ حکومت پریڈ گراؤنڈ کی پارکنگ میں اپنا جلسہ کرے جبکہ اپوزیشن کو میٹرو اسٹیشن کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دنوں فریقین کو کہا ہے کہ جلسہ کا مقام تبدیل کرکے دوبارہ درخواست دیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی

سپریم کورٹ نے بھی حکومت اور اپوزیشن کو ریڈ زون میں جلسہ کرنے سے منع کر دیا ساتھ ہی آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم , عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کو صدارتی ریفرنس میں نوٹس بھی جاری کر دیئے ٫ لارجر بنچ کیس کی سماعت 24 مارچ کو کریگا

اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا تھا کہ کوئی بھی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے جائے تو اسے روکا نہیں جائے گا عدم اعتماد کے دن عوام کا ریڈ زون میں داخلہ ممکن نہیں ہوسکے گا انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے تمام ارکان اسمبلی کو بحفاظت اجلاس میں پہنچایا جائے گا

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جھتے سے گزر کر آنا جانا نہیں ہو سکتا، یہ ہم نہیں ہونے دیں گے، کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ڈی چوک سے جتنا دور حکومت رہے گی اتنا ہی ہم بھی رہیں گے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی احتجاج اور جلسے ہوں ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے ہوں، ایک جماعت جہاں جلسہ کر رہی ہو وہاں دوسری کو اجازت نہیں ہوگی، فریقین کے جلسوں کی ٹائمنگ الگ ہو تاکہ تصادم نہ ہوسکے،ریفرنس پر حکومتی اتحادیوں کو نوٹس نہیں کر رہے،تمام جماعتیں تحریری طور پر اپنا موقف دینگی کسی کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا کوئی سوال ریفرنس میں نہیں اٹھایا گیا، موجودہ حالات میں حکومت کا موقف بہت بہتر نظر آ رہا ہے،تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں،کوشش کریں ڈی چوک پر جلسہ نہ ہو،اکھٹے بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کریں،لوگوں کو لاکر کسی ووٹ ڈالنے والے کو روکنے کی اجازت نہیں دینگے،اسپیکر پر کوئی اعتراض ہو تو پارلیمنٹ میں اٹھائیں اسپیکر بھی آئین کا حصہ ہے،اٹارنی جنرل نے یقین دلایا ہے کہ حکومت پرامن انداز میں احتجاج کرے گی،صدارتی ریفرنس میں سوالات اٹھائیں گے وکلا کی معاونت کو سراہا جائے گا،اگر حکومتی اتحادی اپنی نمائندگی چاہتے ہوں تو گزارشات دے دیں، کوشش کریں گے کہ جلد ریفرنس پر اپنا فیصلہ دیں،صدارتی ریفرنس کیوجہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی تاخیر کا شکار نہیں ہوگی

ن لیگی وکیل نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کو حکم دیں کہ وہ معاملہ پر ثالثی کرے،ہمارا خدشہ ہے کہ انتظامیہ کے اوپر دباو ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار کی درخواست زیر التوا رہے گی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدارتی ریفرنس پر بریف دلائل دوں گا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا لہجہ بھی ایڈوائزری ہے، ہم کتنی مٹھاس سے بات کر رہے،سیاست میں تکبر نہیں ہوتا،اگر ہم سب آپس میں افہام و تفہیم سے رہیں تو جمہوریت چل سکتی ہےاگر کسی جماعت پر شبہ ہے تو اگلی سماعت پر بتا دیں

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ

Leave a reply