باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے بعد اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج بلاول اور انکل شہباز شریف کو منہ کی کھانا پڑی۔ پارلیمان میں حکومت کی واضح برتری۔ 166 ممبران موجود۔9 کو کرونا پازیٹو اور 3 کے قریبی عزیزوں کی فوتگی دو بیرون ملک شیخ رشید گھر پر آرام کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت آنے کو تیار-اپوزیشن 119 ممبران۔ کوئی شرم کوئی حیا افواہ سازی پر

شہباز گل کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں بجٹ 2020-2021 پاس ،وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی اراکین نے ہاتھ اُٹھا کر ہاں میں جواب دیا

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام

اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے فنانس بل 2020 کثرتِ رائے سے منظور ہو گیا،قومی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا جبکہ پلے کارڈز اور پوسٹرز بھی لہرا دیئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے پلے کارڈز لہرانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی پلے کارڈز قواعد کی خلاف ورزی ہیں ان کو ہٹایا جائے۔ ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے اپوزیشن کا ساتھ دیا

آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی ہے،قریشی

Shares: