مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر جمہوری حکومت کے قیام کی سفارش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی دہلی...

سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

کاروباری ہفتے کے پہلے رو زملک بھر میں فی...

لنڈی کوتل:پاک افغان جرگے میں طورخم بارڈر کھولنے پر سیز فائر کا اتفاق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر میں پاک افغان طورخم...

کون سی دوائی کھانے والا کرونا سے زیادہ ہے محفوظ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

کون سی دوائی کھانے والا کرونا سے زیادہ ہے محفوظ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، کئی ممالک میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے، چین میں اگرچہ کرونا وائرس ختم ہونے کے قریب ہے لیکن باقی ممالک میں پھیل رہا ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے ،نئی تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کی دوائی کھانے والے مریض دوسرے مریضوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں،یہ تحقیق چین کے 9 ہسپتالوں میں 1128 مریضوں پر کی گئی ، بلڈ پریشر کے مریض جو بی پی کی دوائی کھاتے تھے وہ کرونا سے جلدی صحتیاب ہوئے.

اس حوالہ سے بھارت کے ایک سینئر فزیشن ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے جن کے پاس ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کی ڈگری اور 30 سال کا تجربہ ہے وہ کہتے ہیں کہ بلڈ پریشر کی دوائیاں لیپریل، اری ٹیل اور ٹیجلاک کرونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔

ڈاکٹر اپادھیائے کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ہمارے پھیپھڑوں کے رسیپٹر پر حملہ کرتا ہے۔ جبکہ جو لوگ بلڈ پریشر کی ادویات لیتے ہیں، ان کا رسیپٹر پہلے ہی ادویات کے ذریعہ مسدود ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے پھیپھڑوں کے رسیپٹر پر کورونا وائرس حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔ نتیجتاً 70 فیصد کیسز میں موت واقع نہیں ہوتی ہے۔

ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے سے 20 فیصد مریض آنتوں کی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ ایسے مریضوں میں اسہال (ڈائریا)، پیٹ درد، الٹی کی شکایت ہوتی ہے۔ ان کو سینے کے انفیکشن مثلاً کھانسی، سانس اور گلے میں سوزش کی شکایت نہیں رہتی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ کرونا سے متاثرہ 100 افراد میں سے 80 افراد کے کیسز مائلڈ (غیر سنگین) ہوتے ہیں، جوکہ مدافعتی نظام کی بہتری اور انسداد کرونا کی دوائیوں سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ صرف 15 فیصد مریضوں کو آکسیجن تھیراپی کی ضرورت ہوتی ہے اور صرف پانچ فیصد کورونا وائرس کے معاملات تشویشناک ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

ڈاکٹر وی ایس اپادھیائے کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے تشویشناک کیسز میں مریض کے پھیپھڑوں میں سوزش یعنی ’اے آر ڈی ایس‘ ہو جاتی ہے۔ ایسے افراد کو وینٹی لیٹر، پلازما تھیراپی اور اینٹی کرونا ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan