کون سے اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے.؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے مقامی ہوٹل میں سرکاری جائیداد کی نیلامی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غیر یقینی کی صورتحال نہیں نجکاری پلان کے مطابق کر رہے ہیں

میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ آرڈیننس بن چکا ہے اس کے تحت سرکاری اداروں کی نجکاری ہو رہی ہے ،پہلے بھی بہت نجکاری ہوئی اب آرڈیننس کے تحت شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے نیلامی کررہے ہیں ،سٹیل مل، ماڑی گیس فیلڈ، کنونشن سنٹر اسلام آباد، سروسز ہوٹل، ایس ایم ای بینک، پی پی ایل، گدو پاور پلانٹ اور پاور کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی،

میاں محمد سومرو کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو رہی،پی آئی اے کی نجکاری کےلئے ٹی او آرز بنائے جا رہے ہیں،پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل لیز پر دیاجائےگا ،سروسز ہوٹل سمیت انیس سرکاری اثاثوں کی نجکاری کی جائے گی ،اگر کوئی فروخت کیا گیا سرکارئ ادارہ ٹھیک کام نہیں کرے گا تو اسے واپس بھی لیاجاسکتاہے،حکومت کا نجکاری سے سو ارب روپے کا ٹارگٹ ہے

میاں محمد سومرو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی دو تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہے،سرکاری اداروں کی نجکاری کا سلسلہ جاری رہے گا،کرونا کی وجہ سے معیشت سست روی کاشکار ہوئی جو اب بہتر ہورہی ہے ،سی پیک اپنےطے شدہ منصوبے کے تحت چل رہاہے ،جیسے حالات بہتر ہوں گے معیشت بہتر ہوگی، سٹیل مل کی نجکاری کے طریقہ کار طے کی اجارہاہے اس کے ذمہ دار واجبات ادائیگی کے بعد اسکی فروخت کرنے کی بھی تجویز ہے،

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

میاں محمد سومرو کا مزید کہان تھا کہ ایف اے ٹی ایف پر دشمنوں کی کوشش رہی کہ پاکستان گرے کے بجائے بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے،دشمنوں کو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش ناکام رہی ،گردشی قرضہ وراثت میں ملا ہے ،دنیا میں نجکاری کا عمل جاری ہے کہیں بھی نجکاری رول بیک نہیں ہورہی ،اے پی سی میں اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے

مسلم لیگ (ن) نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر آئینی اعتراضات اٹھا دئیے

Shares: