کے پی، بلوچستان ، حملوں میں پانچ اہلکار شہید

0
91

ایک طرف ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے تو وہیں دوسری جانب ملک دشمن عناصر بھی متحرک ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں پانچ اہلکار شہید ہو گئے ہیں

خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ ڈی آئی خان میں پیش آیا، تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ اسلم میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور3 زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے خاران میں بھی لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید اور 2 افراد ذخمی ہو گئے ہیں، خاران دھماکے کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

Leave a reply