پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے،نگران وزیر داخلہ

0
105
gohar ijaz

وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نےوزارت داخلہ کے کنٹرول روم، سیف سٹی اسلام آباد اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا

سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے،کنٹرول روم آمد پر کورآڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان نے وزیر داخلہ کو ملک میں عام انتخابات کے دوران سیکیوریٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے، فی الحال کوئی بڑا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا، ٹانک میں کویک ریسپانس فورس پر حملہ میں ایک جوان کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے،پولنگ کے عمل کی کڑی نگرانی جاری ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی،امید ہے ملک بھر میں انتخابات کا عمل پر امن طریقے سے مکمل ہو گا،

مزید برآں وزیر داخلہ نے ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن سربراہ کامن ویلتھ کے آبزرور مشن کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ بھی کیا،آئی جی اسلام آباد نے شہر میں امن وامان اور پولنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں انتخابات کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے،فی الحال کو ئی شکایت موصول نہیں ہوئی،

واضح رہے کہ عام انتخابات، پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے ووٹ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

Leave a reply