فنڈز کی عدم ادائیگی؛ خیبر پختونخواہ میں صحت کارڈ ایک بار معطل ہونے کا خطرہ

0
39
Sehat Card

حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کی صورت میں خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ پینل پر اسپتالوں کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ 9 مئی سے صحت کارڈ پلس عارضی معطل رہے گا۔

مراسلے میں اسپتالوں کو ہدایت کی کہ 9 مئی سے صحت کارڈ کے تحت کسی مریض کا داخلہ نہ کیا جائے جب کہ اس سے قبل تمام مریضوں کا علاج صحت کارڈ کے تحت ہی ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کو جاری رکھنے کے لئے حکومت نے انشورنس کمپنی فوری دو ارب روپے جاری کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فنڈز کی عدم ادائیگی پر صحت کارڈ کو معطل کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت تحریک انصاف کے دور میں متعارف کرائے گئے صحت کارڈ پروگرام کو بند ہونے سے بچانے کے لیے طریقہ کار میں تبدیلی لا رہی ہے ایسا بتایا گیا تھا جبکہ نگران وزیراعلٰی کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر عابد جمیل نے بتایا تھا کہ صحت کارڈ منصوبے کو مستقل بنانے کے لیے کچھ تبدیلی لا رہے ہیں تاکہ مفت علاج کی سہولت جاری رہ سکے۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے نومبر 2020 میں صحت کارڈ پلس منصوبہ شروع کیا گیا تھا جس کے تحت تمام شہریوں کو مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔

Leave a reply