سعودی عرب کرونا وائرس پر کب تک قابو پا لے گا؟ مریضوں کی تعداد کتنے لاکھ تک جا سکتی ہے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کرونا وائرس پرقابو پانے کیلئے 4 ماہ سے ایک سال لگ سکتا ہے

سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پازیٹیو کیسز 2 لاکھ تک جاسکتے ہیں سعودی عرب میں کورونا کے مزید 203 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں،سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار795 ہو گئی،

سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کی تو ایسی صورت میں کورونا کے خطرات کا دائرہ انتہائی حد تک کم کیا جاسکے گا. ہمیں اپنے معاشرے کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے-

سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سعودی عرب میں‌ حفاظتی اقدامات کا آغاز دنیا کے بیشتر ممالک سے بہت پہلے شروع کیا گیا مثلا عمرہ پر پابندی، مساجد میں جماعت کے ساتھ نماز پر پابندی، داخلی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی، دفاتر میں حاضری پر بندش، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے یہ سب اقدامات کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ہر ایک کو اس وائرس سے بچانے کی خاطر کیے گئے تھے-

قبل ازیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید سات ارب ریال کی منظوری دی ہے- اس سے قبل 8 ارب ریال کی منظوری کا شاہی فرمان جاری ہوا تھا مجموعی طور پر یہ رقم 15 ارب ریال ہوگئی- منظوری کی درخواست ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی

سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ خطرناک کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں دو اہم مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ مشینیں، طبی لوازمات اور دوائیں مستقبل کے حوالے سے مطلوبہ تعداد میں نہیں مل پارہی، متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان کے علاج کے درکار دواؤں اور آلات کی فراہمی مشکل ہورہی ہے- دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ معاشرے کے بعض لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے,

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی. قبل ازیں سعودی وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 8700 سے زیادہ مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرے کرایا ہے- مساجد میں سپرے کورونا وائرس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے.

سعودی وزارت صحت کی اپیل پر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اور احتیاطی تدابیر، لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی مدد کے لیے سعودی عرب سے خواتین سمیت 78 ہزار سے افراد نےرضاکارانہ طور پر اپنا اندراج کروایا ہے

Shares: