مزید دیکھیں

مقبول

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...

سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

عالمی یومِ خواتین پر ہمیں ہیومن رائٹس کونسل آف...

گورنر خیبر پختونخوا کا دورہ صوابی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے کی تعزیت

صوابی: گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے جماعت...

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5...

لداخ،لڑائی کا آغاز کیسے ہوا؟ بغیرایک گولی چلے بھارتی فوج کی درجنوں ہلاکتیں،بھارتی آرمی چیف نے سر پکڑ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے مابین لداخ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ بھارت کے 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تا ہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو درجن سے زائد لاپتہ ہیں ،کچھ کو چینی فوج نے گرفتار کر رکھا ہے جن میں ایک میجر بھی شامل ہے

چین اور بھارتی فوج کے مابین لڑائی کا آغاز کیسے ہوا، اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد عبور کی اور ایسا دو بار ہوا، پہلی بار وارننگ دی گئی لیکن جب دوسری بار بھارتی فوج نے سرحد عبور کی تو چینی فوج بھارتی فوج پر چڑھ دوڑی

دوسری جانب بھارتی و دیگر انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس لڑائی میں ایک بھی گولی نہیں چلی اور بھارت کے درجنوں اہلکار نہ صرف ہلاک ہوئے بلکہ زخمی بھی ہوئے

بھارتی میڈیا کے مطابق تصادم کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج نے پیپلز لبریشن آرمی کے ٹینٹ ہٹانے کیلئے پیش قدمی کی،بھارتی فوج کا دعویٰ تھا کہ چینی فوج نے اس ٹینٹ کو پوزیشن کوڈ پٹرول پوائنٹ 14 کے پاس لگایا تھا، جو علاقہ حقیقی کنٹرول لائن کے بھارتی زیر انتظام میں آتا ہے

یہ خبرین تو آ رہی تھی کہ چین نے بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا اور بھارتی فوج کو دھکیل دیا ، چین اور بھارت کے مابین 6 جون کو مذاکرات بھی ہوئے لیکن چین پیچھے نہیں ہٹا، بھارت کی تمام تر کوششیں ناکام ہوئیں، بھارتی فوج نے چینی فوج کو ہٹانے کی کوشش کی اور کرنل سمیت 34 اہلکار چینی فوجیوں کے ہاتھوں مروا بیٹھی

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج بھارتی فوج کے ساتھ جنگ کے لئے تیار تھی اور یہ جنگ اسلحہ سے نہیں ہوئی، ایک بھی گولی نہیں چلی، چینی فوج نے بھارتی فوج پر ڈنڈوں، مکوں اور پتھروں کا استعمال کیا،چینی فوج نے ڈنڈوں کے آگے کیلیں لگا رکھی تھی جس سے بھارتی فوجی زخمی ہوئے اور بعد ازاں ہلاک ہوئے.

پوائنٹ 14 گلوان اور شیوک ندیوں کے سنگم کے پاس ہے ۔ گزشتہ ہفتے ایک ڈویژن کمانڈر سطح کی میٹنگ بھی اسی مقام پر ہوئی تھی ، جہاں بھارتی فوج اور پی ایل اے نے فوج کو کم کرنے کی رضا مندی تو ظاہر کی تھی لیکن چین نے بھارتی علاقہ چھوڑنے سے انکار کیا تھا

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟

لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے

بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا ، اس لیے مارے گئے، چین کا بیان

1975 کے بعد آج چین کے ہاتھوں بھارتی فوجی کی ہلاکت ہوئی ، انڈین آرمی دو بجے پریس کانفرنس کرے گی

لداخ میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کے فوج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ

لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی

ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ، تاحال ایک بھارتی میجر چینی فوج کے قبضے میں ہے، دفاعی تجزیہ کار کرنل ر اجے شکلا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین  کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے.

چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سنتوش کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں اورچچی بیہوش،ہسپتال منتقل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan