جلاؤ گھیراؤمیں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 2217 تک جا پہنچی

danda

سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 2217 تک جا پہنچی

پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب کے تمام شہروں میں کاروائیاں جاری ہیں، عمران خان کی گرفتارئ کے بعد ملک گیر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی، ترجمان پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے، پنجاب پولیس کے زیر استعمال 72 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا،جلاؤ گھیراؤ، تشدد اور امن متاثر کرنے والے شرپسند عناصر کو شناخت کرکے گرفتار کیا جا رہا ہے، گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 2217 تک جا پہنچی

عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں کارکنان کا اھتجاج جاری ہے، مال روڈ میدان جنگ، پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں آنکھ مچولی، عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر کے طرف کے سارے راستے بند کئے گئے ہیں،

پرتشدد احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر موجود زخمی ہونے والے پولیس افسران واہلکار

1 ۔ ایس پی رورل جناب ظفر خان

2 ۔ ایس پی سٹی جناب عبدالسلام خان

3 ۔ ایس پی سیکورٹی جناب عتیق شاہ

4 ۔ ڈی ایس پی شکیل خان

5 ۔ ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ انسپکٹر اعجاز نبی

6 ۔ ایس ایچ او تھانہ حیات آبادمحمد اشفاق

7 ۔ ایس ایچ اوتھانہ شرقی نعیم حیدر

8 ۔ ایس ایچ او تھانہ ارمڑتحسین اللہ

9 ۔ کانسٹیبل عرفان نمبر بلٹ نمبر 7224

10 ۔ کانسٹیبل نظر علی بلٹ نمبر1133

11 ۔ کانسٹیبل کاشف بلٹ نمبر 6624

12 ۔ عابد کانسٹیبل

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

Comments are closed.