مزید دیکھیں

مقبول

لاہور ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،سی اے اے نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے لاہورائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر اہم فیصلہ کر لیا-

باغی ٹی وی :لاہورائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانےکے واقعات معمول بنتے جارہےہیں جس میں پرندے ٹکرانے سے نہ صرف طیاروں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے اور مسافروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی

جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے ان واقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے تاہم اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے-

اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ائیرپورٹ پر 2 ماہ کے لئے مخصوص اوقات میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر 11 جولائی سے 2 ماہ کے لیے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات

قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آخر میں پرندوں کے طیاروں سےٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اوردیگر ادار وں نے اقدامات کئے تھے جبکہ انتظامیہ نے پرندوں کو بھگانے کے لیے پٹاخے چھوڑنے شروع کردیئے جب کہ ساتھ ہی ا سپرے کرنے کے علاوہ برڈشوٹرز بھی تعینات کردیئے گئے تھے۔

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے لاہورائیرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی میٹنگ بلاکر پرندوں کی فوری روک تھام کرنے ہدایات جاری کیں تھیں-

سی اےاے کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کےقریب شادی ہالز، گوشت کی دکانیں اور کچرہ کنڈیاں پرندوں کی افزائش کا باعث بن رہی ہیں تاہم توجہ دلانے کےباوجود ضلعی انتظامیہ کچھ نہیں کررہی ہے۔

کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ