لاہور جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بیٹیوں کی پیدائش

والدین بیٹیوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گئے
0
121
lahore

لاہور جنرل ہسپتال میں منگل کے روز خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش ہوئی – نومولود بچوں میں تینوں بیٹیاں شامل ہیں جو اپنی ماں سمیت رو بصحت ہیں جبکہ والدین بیٹیوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گئے-

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سیالکوٹ کے رہا ئشی ارشد نامی شخص کی 25 سالہ بیوی حمیرا کو گزشتہ سہ پہر ساڑھے چار بجے ایل جی ایچ لایا گیا جہاں لیبر روم کے طبی عملے نے اسے بلا تاخیر زندگی بچانے والی ضروری ادویات دیں اور علاج شروع کیا جس کے بعد اس نے یکے بعد دیگرے 3 بچوں کو جنم دیا۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹر نرسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ ڈلیوری کی نگرانی کی جو نارمل طریقہ سے مکمل ہوئی، ہسپتال انتظامیہ نے تینوں بچوں کو علاج معالجہ کے لئے نرسری میں منتقل کر دیا ہے -انتظامیہ کے مطابق زچہ و بچہ خیریت سے ہیں تاہم تینوں بچوں کو مزید علاج معالجہ کی غرض سے نرسری میں رکھا گیا ہے

دوسری جانب بچوں کے والدین اور اہل خانہ ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں -ارشد نے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا جہاں اس کی بیوی کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق علاج معالجہ کی مفت سہولت میسر آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی کرم نوازی ہے اللہ میرے بچوں کو لمبی زندگی عطاء فرمائے،آمین

میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

Leave a reply