لاہور میں پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار

0
99
crime

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس مقابلہ ہوا ہے ،جس کے بعد زخمی حالت میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے

پولیس مقابلہ شاہدرہ کے دور میں پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق پٹھہ منڈی کے قریب پولیس ناکے پر موٹر سائیکل پر سوار افراد کو روکا، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد نے رکنے کی بجائے پولیس نے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران دو ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، گرفتار ڈاکو ؤں کی شناخت محسن خان اور عمر عظمت کے طور پر ہوئی، ملزمان ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ، گرفتار ڈاکوؤں کے 4 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ہیں،

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جایئے گا

 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ۔

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

چوہنگ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
دوسری جانب چوہنگ چوکی شیر شاہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس کے بعد 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 1 فرار ہو گیا،ملزم کے قبضہ سے تین قیمتی موبائل فونز دو پرس اور نقدی برآمد کر لی گئی،ملزم کے قبضہ سے تھانہ سبزہ زار سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی،چوہنگ پولیس نے ناکہ پر 2موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا ،1ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیاجبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،زخمی ملزم کا نام اسد ولد مبارک معلوم ہوا،ملزم رابری سمیت دیگر بیسیوں سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

چوکی سبزی منڈی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
علاوہ ازیں چوکی سبزی منڈی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،منشیات فروش شیراز شیخ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی کرتا تھا،ملزم کو مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ہے، علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں انکے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں ۔افسران کے ویژن پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،منشیات فروش سے وزن والا کانٹا،بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

Leave a reply