
زمان پارک،کے پی سے آئے بچے تین دن سے بھوکے، واپسی کا کرایہ بھی نہیں،پولیس نے کی مدد
تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آئے کم سن کارکنوں کے زمان پارک میں موجودگی ،کمسن کارکنان لیڈر شپ کے غائب ہونے کے بعد بے سہارا رہ گئے
تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آئے کارکنوں کے زمان پارک میں ڈیرے کمسن کارکنوں اور معذور کارکنوں کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے زمان پارک گراونڈ میں موجود ،بچے کرایہ نہ ہونے کی وجہ گھروں کو واپس نہ جاسکے، کسی پی ٹی آئی رہنما نے بچوں کو کرایہ نہ دیا، نہ کھانے کو کچھ دیا، پنجاب پولیس نے بچوں کو کرایہ دے کر واپس روانہ کر دیا، کمسن کارکنان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی فراموشی کے بعد خود کو رضاکارانہ طور پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا .کمسن کارکنان کا کہنا تھا کہ ہمیں زمان پارک لانے والے رہنما خود تو چلے گے لیکن ہمیں ساتھ لے جانا بھول گئے ہمارے پاس نا رہنے کو جگہ ہے نا کھانے پینے کا سامان میسر ہے ،ہمارے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ کرایہ ادا کرکے گھروں کو جا سکیں
زمان پارک میں عمران خان کے لیے آنے والے بچے ,کارکن واپسی کا کرایہ نہ ہونے کے باعث گراونڈ میں پھنسے ,تین دن سے کھانا نہیں ملا۔عمران خان کے لیے آئے تھے کیا پتا تھا ایسا ہو گا#baaghitv #pakistan #lahore #imrankhan pic.twitter.com/i1V8B0piC6
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 20, 2023
کارکنان نے پنجاب پولیس سے انھیں واپس گھر بھیجنے کی درخواست کی ،کارکنان کی درخواست پر پنجاب پولیس بچوں کو ساتھ لے گئی. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو بحفاظت ان کے گھر پہنچایا جائے گا 7 بچے کئی دنوں سے زمان پارک میں موجود تھے ان بچوں میں سے 5 کراچی جائیں گے ، 2 کے پی کے کے لیے روانہ ہورہے ہیں
تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آئے معذور،کمسن کارکن زمان پارک میں بے آسرا، کھانے پینے سے بھی محروم ہو گئے ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما،روپوش یا گرفتار ہوئے اور جو گرفتار نہیں ہوئے انہوں نے گرفتاری کے ڈر سے عمران خان کو ملنے کے لئے آنا ہی چھوڑ دیا ہے، رہنما جن کارکنان کو زمان پارک لائے تھے انکو زمان پارک ہی چھوڑ کر چلے گئے، جس پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ان کارکنان کی مدد کی،
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی
تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک
دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے زمان پارک کے اطراف بیریئرز اور کنٹینرزہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا،عمران خان کی رہائشگاہ ، زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، دونوں گلیوں کو بیریئرز اور کنٹینرزسے بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے زمان پارک کا علاقہ عام شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن چکا تھا ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے دونوں گلیوں کے بیریئرزاورکنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کیا اور رات گئے تک کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا ہے
عمران خان کی رہائشگاہ پر کارکنان کو گرفتاری کےڈر سے بلایا جاتا تھا مگر اب جب سے عمران خان خود گرفتار ہوئے نہ صرف پی ٹی آئی کی باقی قیادت بلکہ کارکنان نے آنا چھوڑ دیا ہے بللکہ جو زمان پارک میں موجود تھے وہ بھی گرفتاری کے ڈر سے چلے گئے،عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے ہیں اور ہر آنے اور جانے والوں کی انٹری بھی ہونے لگی ہے
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر نے زمان پارک کے عقب میں پارک کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری انکے ہمراہ تھی، تمام کیمپس کو اکھاڑ دیا گیا، نو گو ایریا ختم کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر نے زمان پارک میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن کا جائزہ لیا ،رکاوٹیں فوری ختم کرنے کی ہدایت کی، ہورڈنگز اور بل بورڈ بھی فوری ہٹانے کی ہدایت کی ،ڈپٹی کمشنر نے آپریشن کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے گریزکیا،
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟