لاپتہ شہری کی بازیابی کیس،عدالت برہم، افسران کو طلب کر لیا

لاپتہ شہری کی بازیابی کیس،عدالت برہم، افسران کو طلب کر لیا #baaghi

لاپتہ شہری کی بازیابی کیس،عدالت برہم، افسران کو طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے وزارت داخلہ و دفاع کے افسر ان طلب کر لئے ،عدالت نے کہا کہ ذمہ دار افسران 23 جون کو عدالت کی معاونت کے لیے پیش ہوں،لاپتہ شہریوں سے متعلق قائم کمیشن میں جاری کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہری کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، لاپتہ فرد کی فیملی میں کون کون ہے؟ قانونی ورثا کی فہرست جمع کرائیں،

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کردہ ایک صفحہ کی رپورٹ پر عدالت برہم ہو گئی اور کہا کہ ایک صفحہ نہ دیں ، تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے

بچی لاپتہ نہیں ہوئی بلکہ اس نے کیا کام کیا؟ عدالت میں انکشاف

سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

Comments are closed.