باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خواتین یونیورسٹی بنوائی تو لوگ میرے خلا ف ہوگئے ،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج یونیورسٹی میں تنقید کرنے والوں کے بچے ہی پڑھ رہے ہیں،نئے سال کے آغاز پر کچھ کالجزمیں شفٹ کا نظام لایا جائے گا،لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں تعلیم کے میدان میں آگے ہیں،ہم نے راولپنڈی میں 60 کالجز تعمیر کروائے ہیں راولپنڈی کے ہر علاقے میں کالج اور یونیورسٹیاں ہیں،سرکاری زمین پر قبضہ ختم کرکے کالج بنایا ،لڑکے نالائق ہیں لیکن لڑکیاں پڑھتی ہیں ہم نے بدمعاشوں کو آگے نہیں آنے دیا،کالج کو 15 لاکھ کے نئے کمپیوٹر دوں گا،ووٹنگ کا قانون بن گیا اب ووٹ ای وی ایم پر ہوگا،ہرالیکشن کے بعد دھاندلی کا پنڈورا بکس کھلتا تھا اب ای وی ایم سے دھاندلی کی شکایات نہیں ہو ں گی،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے تبلیغی جماعتوں کےآن لائن ویزوں میں توسیع کردی،ملک میں مہنگائی کااعتراف کرتے ہیں،اس کا حل نکالنا ہو گا،پاکستان کو معاشی مسائل کا سامناہے ،سعودی عرب سے قرضہ لیا ہے،چین بھی پاکستا ن کی معاشی مشکلات کم کرنے میں معاونت کررہاہے،لوگ آگے جارہے ہیں اورسیاستدان پیچھے جا رہے ہیں عمران خان کو نااہل اور نالائق اپوزیشن ملی ہے غم اورخوشی میں ایک ہوتے ہیں،شہبازشریف نے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہم بھی لوگوں کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہیں،اب راولپنڈی کے علاوہ میرا کسی اور شہر میں جانے کو دل ہی نہیں کرتا

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن کے ملٹی پرپز ہال کا افتتاح کردیا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ایف بلاک میں تقریب سے خطاب بھی کیا،یہ پہلا کالج یے جہاں سرکاری زمین پر قبضہ ختم کروا کے کالج بنایا گیا ہے

@MumtaazAwan

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،شیخ رشید

شیخ رشید نے لاہور بیٹھ کر اسلام آباد والوں کو سنائی خوشخبری

Shares: