اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد سے مبینہ طور اغواء ہونے والی لڑکی کی بازیابی کا کیس کی سماعت ہوئی
اسٹیٹ کونسل کے تاخیر پر عدالت میں پیش ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسا رویہ اپنایا تو اسٹیٹ کونسل پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، عدالت نے آئندہ سماعت پر لڑکی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس ثمن رفت نے کیس کی سماعت کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 جنوری تک لڑکی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا
عدالت نے لڑکی کی بازیابی کے لیے مزید وقت دینے کی آئی جی اسلام آباد کی استدعا منظور کر لی، آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیشی افسر کراچی موجود ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم نہیں لاپتہ لڑکی پاکستان کے کس حصے میں موجود ہے؟ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ لڑکی کی تلاش جاری ہے عدالت وقت دے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر لڑکی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،
ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟







