لسبیلہ بس حادثہ،سندھ فرانزک ،ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری میں شناخت کا عمل مکمل
سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری میں شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ایس ایف ڈی ایل کے تحت لاشوں کی شناخت کاعمل 48گھنٹوں میں مکمل کیا گیا اور شناخت کے تجزیاتی کام کے بعدمتعلقہ حکام نے لاشیں وارثوں کے سپرد کردیں ہیں. واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر بیلہ میں افسوسناک حادثہ کے بعد جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کروانے کے لیے ڈی این اے نمونے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی پہنچادئیے گئے تھے.
پولیس سرجن ڈاکٹرسمیعہ طارق کے مطابق جامعہ کراچی کی لیب میں اہل خانہ اور جاں بحق افراد کے سیمپل جانچنے کا عمل ہوگا اور شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی گئی ہے جبکہ سمیعہ طارق نے کہا تھا کہ گزشتہ روز 38 لاشوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جبکہ میڈیکولیگل ٹیم، مردہ خانہ اسسٹنٹ موجود تھے اور مجھ سمیت پوری ٹیم نے مسلسل11گھنٹے سے زائد کام کیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں
طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
پولیس سرجن نے کہا تھا کہ نمونوں کوکراچی یونیورسٹی لیبارٹری پہنچایا گیا اور تمام لاشوں کو ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ پرمنتقل کردیا گیا تھا. یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں کوچ کھائی میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی نے کہا تھا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگی ہے، کوچ الملت کمپنی کی ہے جو کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تھا.