الیکشن شیڈول جاری نہ کرنے پر عدالت میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے اور گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے90 دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ ہوا اور صاف وشفاف انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کا اجراجمہوری اساس ہے۔ آرٹیکل 105 کے برعکس گورنربدنیتی کی بناپرانتخابی شیڈول جاری نہیں کررہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
مزید کہا کہ عدالت گورنر پنجاب کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے، حلف کی خلاف ورزی پر گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ 27 دسمبر 2022 کو ورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے بھی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ درخواست مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، اس کے علاوہ گورنر جاری اجلاس میں بھی اعتماد کے ووٹ کا تقاضا نہیں کرسکتے جب کہ اعتماد کے ووٹ کے لئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں۔

آئینی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان خلاف ورزیوں کی بنیاد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے خط لکھا گیا لیکن صدر پاکستان اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا اور گورنر پنجاب کے خلاف کوئی ایکشن بھی نہیں لیا گیا، اس لیے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو فوری طور پر گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

Shares: