لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارج تعینات

0
77

اسلام آباد: لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارج تعینات ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس جی کمانڈو لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارج تعینات ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو سیکیورٹی کی ذمہ داری سونپ دی، شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔

شہباز گل نے امید ظاہر کی کہ توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل ریٹائرڈ عاصم لگن سے کام کریں گے۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو رہے ہیں۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی، پولیس اورایف سی سمیت 94 اہلکار حفاظتی فرائض سر انجام دیں گے۔

وزارت داخلہ کے مراسلہ کے مطابق عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کیلئے پولیس اورایف سی کے چورانوے اہلکارتعینات ہیں جن میں اسلام آباد پولیس کے 22 ، ایف سی کے 72 ، خیبرپختونخوا پولیس کے 36 اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ جی بی پولیس کے 6 اہلکاروں کے علاوہ نجی سکیورٹی کمپنیوں کے 35 اہلکار بھی بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ عمران خان کی اسلام آباد سے باہر موومنٹ پر پولیس کی 4 گاڑیوں پر 23 اہلکار تعینات ہیں۔ رینجرر کی ایک گاڑی اور 5 اہلکار انکے ساتھ ہمہ وقت موجود ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی مخصوص اطلاع ہے تو وہ شیئر کریں۔ وزارت داخلہ، عمران خان سے حاصل شدہ معلومات اورشواہد کی روشنی میں مزید اقدامات کرے گی۔

Leave a reply