موجودہ وزیراعظم بھی فرانس کے غلام نکلے ہیں:سعد حسین رضوی

0
62

لاہور:سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم بھی فرانس کے غلام نکلے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا فرانسیسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے اور ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کے اظہار پر سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے گستاخ رسول کو دوبارہ فرانس کا صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد کے پیغام کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم بھی عمران خان کی طرح فرانس کے غلام نکلے ہیں، لبرل سیاسی شخصیا ت مغربی قوتوں کی غلام اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے عوام کو استعمال کرتی ہیں۔

 

حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ اسلام پر اپنے حملے سے صدر میکرون یورپ اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ آور ہوئے ہیں۔سربراہ ٹی ایل پی نے کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آزادیِ اظہار رائے کی آڑ میں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف مسلمان ملک کے وزیراعظم ہیں جس منصب پر وہ فائز ہیں اُن کواتنا نااہل اور نا ہنجارنہیں ہونا چاہیے۔

سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص ملعون کے ساتھ مل کر کام کر نے کی خواہش رکھتاہے وہ مسلمانوں کی کیا ترجمانی کرے گا، وزیراعظم پاکستان مسلمانوں کی ترجمانی کریں نہ کہ اغیار کے غلام بنیں۔

Leave a reply