ایل او سی فائرنگ، بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والی خاتون کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت سے شہید ہونے والی خاتون کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے،

بھارتی فوج کے جرنیل آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کے گیت گانے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والی خاتون کی نماز جنازہ میں شہریوں‌ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر لوگوں‌ میں بھارت کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، بھارتی فوج کی طرف سے آج نکیل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے، بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فوج کی طرف سے بھی منہ توڑ جواب گیا جس پر دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں، واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار حکومت پاکستان کی طرف سے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور خاص طور پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زبردست تقریر پر بھارت کی مودی سرکار سخت پریشان ہے اور اس کے بعد سے بھارتی فوج بھی بوکھلاہٹ میں اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات کر رہی ہے، واضح رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے اس سے قبل بھی نہتے شہریوں‌ پر فائرنگ کر کر انہیں شہید کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں،

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھی بدترین مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور پچھلے دو دن میں‌ شہید کئے گئے کشمیری نوجوانوں‌کی تعداد سات ہو گئی ہے، دوسری طرف کشمیریوں کی طرف سے کرفیو کی پابندیوں‌ کو پاؤں تلے روند کر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں،

Comments are closed.