لاک ڈاؤن، لاہور میں مزید سخت اقدامات،تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنیوالوں کی فہرستیں تیار کرنیکا فیصلہ
لاک ڈاؤن، لاہور میں مزید سخت اقدامات،تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنیوالوں کی فہرستیں تیار کرنیکا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اورچیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال، انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،پنجاب میں دوسر ے صوبوں اور بیرون ممالک تبلیغی اجتماعات میں شرکت کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام انتظامی افسران تبلیغی اجتماعات کے شرکاء کی فہرستیں فراہم کریں،اجلا س کو بریفنگ دی گئی کہ تبلیغی جماعت کے تمام اراکین کی سکریننگ تقریبا مکمل کر لی گئی ہے،محکمہ لائیو سٹاک اور سوشل ویلفیئر کی موبائل گاڑیاں عوام کی سکریننگ کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہسپتالوں میں کورونا کے علاوہ معمول کے علاج معالجے کیلئے اوپی ڈیز کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
آئی جی پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس اہلکاروں، وارڈنز اور دیگر عملہ کی سکریننگ کروائی جائے۔ایک ضلع سے دوسرے میں قیدیوں کی منتقلی کے دوران انتظامیہ رابطے میں رہے۔ آئی جی پنجاب نے آرپی اوز کو ہدایت کی کہ ایجنسیوں کیجانب سے جاری ہونیوالے تھریٹ الرٹ کو خاص اہمیت دی جائے،
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
دوسری جانب لاہور میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کےلیے 48 مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے،سی ٹی او لاہور نے مزید اضافی 48 سینیئر وارڈنز، 47 وارڈنز اور 7 کانسٹبلز کو تعینات کر دیا،
سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے لاک ڈاؤن احکامات، ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کی، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ کار میں دو سے زائد افراد پر بھی کارروائی کی جائے، شہر بھر میں ناکے لگا کر شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا جا رہا ہے ،ناکوں پر شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے،بلاوجہ سڑکوں پر آنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے،
سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری کررونا وائرس کےخلاف لاک ڈاؤن میں مثبت کردار ادا کریں،