ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب،3 بھارتی فوجی مردار

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ہے

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق کپواڑہ میں واقع نوگام سیکٹر میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ آج صبح کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ، پونچھ سیکٹر میں گولہ باری سے ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا ہے.

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج سول آبادی کو نشانہ بناتی ہے جبکہ پاک فوج جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہے ،رواں سال ایل او سی پر بھارتی جارحیت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ،مودی نےآرایس ایس کے انتہا پسندنظریہ اورتشددکی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا،ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کابھارتی ٹریک ریکارڈ بدسے بدتر ہوتاجارہا ہے

چند روز قبل غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی اورغیرملکی تنظیموں کے نمائندوں نے جورا سیکٹر کا دورہ کیا تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے وفد کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی، غیر ملکی سفیروں کو بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باعث نقصان سے آگاہ کیا گیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج شہری آبادی پرکلسٹر بموں کا استعمال کررہی ہے،بین الاقوامی قوانین کے مطابق کلسٹر بموں کا استعمال ممنوع ہے،رواں سال بھارت نے 2 ہزار 333 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ،

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پروفیشنل فوج ہے،پاک فوج صرف فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے،بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کررہاہے،بھارتی اشتعال انگیزیوں کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے،بھارت نے پورے خطے کویرغمال بنا رکھا ہےمسئلہ کشمیر کا حل خطے کےلیے ضروری ہے،

پاکستان نے کبھی غیر ملکی سفیر ،ادارےکو ایل او سی کےکسی علاقے میں جانےسےنہیں روکا۔ پاکستان نےاقوام متحدہ مبصرمشن،سفارتکاروں اور بین الاقوامی اداروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہا۔ پاکستان چاہتاہےایل اوسی پر کوئی بھی جا کر زمینی حقائق کا جائزہ لے سکتا ہے۔ بھارت نے غیر  ملکی سفیروں کے ایل او سی کے  دورے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ بھارت نےیو این مبصر مشن اور میڈیا پربھی ایل اوسی جانے پرپابندی لگارہی ہے

Leave a reply