ایل او سی پر بھارت کی جانب سے شدید شیلنگ پر نام نہاد این جی اوز خاموش کیوں؟ مبشر لقمان برس پڑے

0
58

ایل او سی پر بھارت کی جانب سے شدید شیلنگ پر نام نہاد این جی اوز خاموش کیوں؟ مبشر لقمان برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر شدید گولہ باری کے بعد نام نہاد این جی اوز کی خاموشی پر مبشر لقمان برس پڑے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے شدید شلینگ اور گولہ باری پر نام نہاد این جی اوز اور ہیومن رائٹس کے نام نہاد ادارے ابھی تک خاموش کیوں ہیں، انکا رد عمل کیوں سامنے نہیں آیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے نیلم وادی سمیت مختلف علاقوں میں بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری کی وجہ سے 4 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان نے بھارتی سفارتخانے کے سینئر حکام کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے

ایل او سی پر بھارتی فوج کی شدید گولہ باری پر پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ردعمل دیا ہے اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے تا ہم پاکستان میں ایک کتے کے مرنے پر سڑک بند کر کے احتجاج کرنے والی نام نہاد این جی اوز خاموش ہیں، انکی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،

پاکستان نے گزشتہ برس ماہ فروری میں بھارتی طیارہ گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا تو اسی روزپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں این جی اور اور موم بتی مافیا کلبھوشن کی رہائی کے لئے سڑکوں‌ پر نکل آئی تھی اور کلبھوشن کا رہائی کا مطالبہ کیا لیکن کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کے حوالہ سے کبھی بھی موم بتی مافیا، این جی اوز نے کبھی احتجاج نہیں کیا، ایل او سی پر بھارتی گولہ باری اور کشمیریوں کی شہادتوں پر این جی اوز کا کردار اور دوہرا معیار سب کے سامنے آ گیا ہے، انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے بھی اس پر خاموش ہیں.

Leave a reply