ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یروسشلم پوسٹ سے پہلے ٹائمز آف اسرائیل اور دیگر میں بھی یہ آرٹیکل شائع ہو چکے ہیں ، لوگ سمجھ گئے ہیں بانی پی ٹی آئی پراجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلامی ٹچ سے بنائے گئے تشخص سے اسرائیل ایجنڈا مسلط کرنے کی سازش کی گئی ، یقین ہوگیا زائنسٹ لابی بانی پی ٹی آئی پاکستان کو ہائی جیک کرنے کیلئے پال رہی ہے، ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کرنا پڑے گا ہماری محبت کا محور ریاست پاکستان ہے یا کچھ اور، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو فروغ دیا ،مسلح افواج کیخلاف وہ مہم چلائی جو دشمن بھی نہیں چلا سکے، شہریوں اور ریاست کے تعلق کو ہدف بنا کر ریاست کمزور کرنے کا ایجنڈا آگے بڑھایا جا رہا ہے، ایک طرف عمران خان کہتا ہے کہ مجھے امریکہ نے نکالا اور دوسری طرف انڈیا اور اسرائیل کی لابی اسکی حمایت میں مہم چلاتی ہے،مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہیں اور صیہونی لابی انہیں دوبارہ پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش میں ہے

واضح رہے کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے حق میں اسرائیل کے اندر سے گواہی آ گئی .اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کا اعتراف کہ عمران خان جب وزیراعظم کی کرسی پہ تھا تب پاکستان اسرائیل تعلقات ٹھیک کروا رہا تھا.باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے تہلکہ خیز انکشاف میں بتایا کہ عمران خان وزیراعظم پاکستان کے منصب پہ بیٹھ کر پاک اسرائیل تعلقات نارمل کروانے والا تھا،اس مقصد کے لیئے جب عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات بنا رہے تھے ٹھیک اسی وقت عمران خان نے بیانات دینا شروع کر دیئے تھے کہ پاکستان اب اپنی مرضی کی خارجہ پالیسی بنائے گا.عمران خان وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے پاک اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس مقصد کے لیے جب عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے تھے، عین اسی وقت عمران خان نے یہ بیانات دینا شروع کر دیے کہ پاکستان اب اپنی مرضی کی خارجہ پالیسی اختیار کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ یہودی لابی نے آپریشن گولڈ سمتھ شروع لانچ کیا تھا تاکہ ان کے بغل بچہ کو بچایا جا سکے.

آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار

Shares: