وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا
اجلاس میں دریا کے دائیں اور بائیں کناروں پر ڈوبے شہروں سے نکاسی آب معاملے پر گفتگو کی گئی، وزیر آبپاشی نے وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ دی اور بتایا کہ دریا معمول کے مطابق بہہ رہا ہے،منچھر جھیل 123.3 آر ایل سے کم ہو کر 118.85آر ایل ہوگیا ایف پی بند سے سیف اللہ اور رائیس کینال ڈویژن میں 8 سے 11 فٹ پانی کم ہوا ،جنوبی دادو ڈویژن میں 4 سے 7 فٹ پانی کم ہوا ہے، سپریو پر پانی کی سطح بھی 5 سے 6 فٹ کم ہوگئی ہے، یم این وی کی آر ڈی 194 پر 3 فٹ اور آر ڈی 10 پر 3 فٹ سے زائد پانی کم ہوا،شہدادکوٹ میں ڈرین اور میروخان ڈرین کی سطح میں ایک تا دو فٹ پانی کم ہوا ہے، پانی آر بی او ڈی تھری میں بہہ رہا ہے، بھان سعید آباد کے رنگ بند پر پانی بہت ہی کم ہوگیا ، اب بند کو ختم کیا جارہا ہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہروں میں نکاسی آب کے عمل کو تیز کرنا ہے، لوگوں کو واپس انکے گھر بھیجا ہے تاکہ زندگی معمول پر آجائے،
دوسری جانب سندھ کے ضلع دادو میں گیسٹرو اور ملیریا سے اموات کی تعداد 26 ہوگئی ہے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی آنے کے بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے متاثرین وبائی امراض میں جکڑتے جا رہے ہیں، سندھ کے علاقوں میں طبی سہولیات کی کمی ہے، سندھ حکومت کام کر رہی ہے لیکن متاثرین زیادہ ہیں
حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے
پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم
وزیرخارجہ بلاول کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں
ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔