لندن کیوں نہیں جانے دیا؟ مریم اورنگزیب چھٹی والے روز بھی کونسے دفتر گھس گئیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد ن لیگ کی ترجمان مریم ایف آئی اے آفس پہنچ گئیں
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو ائیرپورٹ پر روکا گیا عدالت نے شہبازشریف کوجانے کی اجازت دی کسی دہشت گرد کوروکنے کےلیے نام بلیک لسٹ کیا جاتا ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر نہیں تھا،لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کی گئی شہباز شریف کے خلاف ایک بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،شہباز شریف کا نام نہ ای سی ایل میں ہے نہ بلیک لسٹ میں ۔ صرف عمران نیازی اور شہزاد اکبر کے کہنے پر انہیں باہر جانے نہیں دیا جارہا ہے ۔ عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں
مریم اورنگزیب عطاءاللہ تارڑ کے ہمراہ ایف آئی اے افس پہنچ گئی#baaghitv #pakistan #lahore #pmln #ShehbazSharif #حکومت_پنجاب_وعدہ_پورا_کرو #RegulariseSSEsAEOs @pmln_org #ڈرتےہیں_شہبازسے pic.twitter.com/PSTiVZg7jt
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 8, 2021
مریم اورنگزیب ایف آئی اے آفس گئین تا ہم دفتر بند ہونے کی وجہ سے آفس میں کوئی نہ مل سکا، سیکورٹی والوں نے مریم کو آگاہ کیا کہ آفس بند ہے تا ہم مریم اورنگزیب پھربھی اندر چلی گئیں اور واپس آ کر میڈیا ٹاک کی
واضح رہے کہ شہباز شریف کو لاہور سے دوحہ جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اہلکار نے روک دیا جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپس اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پہنچ گئے ۔ حکام نے شہباز شریف سے کہا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا، عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا۔ شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ امیگریشن سسٹم پر کلیئرنس اپ ڈیٹ ہونے تک آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ شہباز شریف نے ایئرپورٹ حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائےآف لوڈ فارم کی تحریر کے مطابق شہبازشریف کے حوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی لہٰذا نام کلئیر ہونے پر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
مریم دیکھتی رہ گئی،شہباز شریف نے بھی پاکستان سے جانے کا ارادہ کر لیا
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عدم پیشی، سماعت ملتوی
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کاش شریف خاندان اپنے علاج معالجے کے لیے ہی کوئی خصوصی ہسپتال بنا لیتا۔ فیاض الحسن چوہان
شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا