لکی مروت میں دو گروپوں میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک،متعدد زخمی

افراد کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے
0
156
crime

لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق لکی مروت میں عمران خان اور احسان اللہ نامی دو فریقین کے درمیان دشمنی تھی اور گزشتہ رات کو شادی میں محفل موسیقی میں آمنا سامنا ہوا تو ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجےمیں 6 افراد جان سے گئے، فا ئرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے،جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں عزیر، احسان، عمران، زاہد اللہ، فیضان بھی شامل ہیں، افراد کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے، مقتولین زاہد اللہ اور احسان اللہ اشتہاری ملزمان بھی تھے۔

خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات، کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور متعلقہ وفاقی اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے فورم کے گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں ںسول اور عسکری حکام کا دہشت گردی میں معاون ثابت ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ،غیر قانونی سرگرمیوں میں بھتہ خوری، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی اسلحہ، اسمگلنگ، جعلی دستاویز سازی، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

ڈیجیٹل اشتہارات میں مبینہ کرپشن کی سہولت فراہم کرنے سے انکار،مریم اورنگزیب نےڈی جی پی …

غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے متعلقہ صوبائی و وفاقی اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے وفاق سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے لیے سینٹرل اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد کرنے کی سفارش کی گئی ۔

اجلاس میں این سی پی گاڑیوں کی پرو فائلنگ اور مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے بعد دہشت گردی میں معاون ثابت ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کی موثر روک تھام کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

زرداری صاحب، رب کے ہاں سرخرو ہونا ہے تو سود ختم کروائیں، مصطفیٰ کمال

Leave a reply