ماہرہ خان کا والدہ کی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے لئے محبت بھرا پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ کو دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون قرار دیا۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا پر ماہرہ خان نے اپنی والدہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی والدہ نے اُنہیں سکھایا کہ کبھی بھی نااُمید نہیں ہونا۔
https://www.instagram.com/p/CGiPazrBd-s/?utm_source=ig_embed
انسٹاگرام پر والدہ کی جوانی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ گزشتہ رات ہم نے امّاں کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اُس وقت ہم صرف تین لوگ موجود تھے کیونکہ ابّا اس دُنیا میں نہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہم نے اُن کو اپنے ساتھ محسوس کیا۔‘

ماہرہ خان نے لکھا کہ’کیک کاٹتے ہوئے جہاں ہم نے امّاں کے لیے گانا گنگنایا تو وہیں امّاں نے بھی بُلند آواز میں خود کے لیے گانا کچھ اس طرح گنگنایا کہ مجھے سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ میری امّاں کو چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی ملتی ہے جنہیں وہ ’ٹینڈر ٹیلنٹ‘ کا نام دیتی ہیں۔

ماہرہ خان نے ان سے سیکھی ہوئی باتوں کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور بتایا کہ سب سی ضروری چیز جو والدہ نے انہیں سکھائی کہ زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہونا، جب ایمان ہے تو مایوسی کیسی؟

ماہرہ خان نے والدہ کو سلاگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دُنیا کی سب سے خوبصورت عورت قرار دیا-

اداکارہ نے پوسٹ کے آخر میں یہ بھی انکشاف کیا کہ مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ اپنی ماں کے پیٹ میں تھیں۔

منشا پاشا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی فنکاروں کی ترکی کے سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصاویر

Comments are closed.