میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا،سیریز منسوخ ہونے پر مریم نواز کی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے سیریز منسوخ ہونے پر اہم شخصیا ت کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے

مسلم لیگ ن کی رہنما ،مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا !” اس جملے کے مریم نواز نے نجی ٹی وی کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں سیریز منسوخ ہونے کی خبر تھی

مسلم لیگ ن کی ہی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو میدان نواز شریف نے آباد کئے تھے ان کو ویران کرنے کا سہرا بھی عمران خان کو جاتا ہے۔۔۔اچھے دن آئیں ہیں؟؟؟

ایک صارف نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کمی ہے اس سیکورٹی میں اتنی سیکورٹی نیوزیلینڈ والوں کو راس نہیں آئی

پاکستان میں 18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

Shares: