میں وزیر رہا ہوں اس لیے جانتا ہوں آپ بہترین کام کر رہے ہیں،رانا تنویر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں ن لیگی رہنما رانا تنویر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی بجٹ میں اعدادوشمار جعلی ہیں،
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ دو سال ہوگئے حکومت کو یہ ان کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے،لگتا ہے ہر کسی نے اپنی پنسل اٹھائی اور لکھنا شروع کر دیا،انسداد منشیات نے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹ مانگ لی ہے،انسداد منشیات کی کارکردگی صرف راناثنااللہ کی گرفتاری ہے
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ کورونا آیا تو فوادچودھری نے بہترین کارکردگی دکھائی،فواد چودھری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا مستقل وزیر بنا دینا چاہیے،اللہ کرےجوسینی ٹائزر، ماسک اور وینٹی لیٹرزبنائے ہیں وہ آپ کی طرح نہ ہوں،
ن لیگی رہنما رانا تنویر کی بات پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے
رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خوراک کس چیز کی ضمنی گرانٹ مانگ رہی ہے؟میں وزیر رہا ہوں اس لیے جانتا ہوں آپ بہترین کام کر رہے ہیں،
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا
وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص
بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس
وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے
آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق
کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال
قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب
شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام
اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان
آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی ہے،قریشی
بجٹ منظوری حکومت نہیں بلکہ کس کی کامیابی؟ سراج الحق نے بڑا دعویٰ کر دیا
واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے فنانس بل 2020 کثرتِ رائے سے منظور ہو گیا،قومی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا جبکہ پلے کارڈز اور پوسٹرز بھی لہرا دیئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے پلے کارڈز لہرانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی پلے کارڈز قواعد کی خلاف ورزی ہیں ان کو ہٹایا جائے ۔ ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے اپوزیشن کا ساتھ دیا