پشاور:کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گر گئی، چھت کے ملبے تلے آکر 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ولن يؤخر الله نفسا إذا جاء أجلها ۚ والله خبير بما تعملون :مری کے بعد صادق آباد سے…
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ رات کے آخری پہر میں پیش آیا، اور چھت کے ملبے تلے 7 افراد دب گئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور 2 زخمی افراد تاحال زیر علاج ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹیاں بھی شامل ہیں۔
سانحہ مری، وزیراعظم نے کی ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اورفوج کی کاوشوں کی تعریف
دوسری جانب مکان کی چھت گرنے کے واقعے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
بحریہ ٹاؤن میں ڈکیتی،سیکورٹی کے نام پر ماہانہ چارجز،مکین پھر بھی غیر محفوظ
قبل ازیں صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی کلواڑ رحیم آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہو گئے تھے، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو مٹی کے ملبے سے نکال کر جان بحق اور زخمیوں کو قریبی نجی بسپتال منتقل کیا تھا ۔
سانحہ مری،صداقت عباسی نے دیئے شہریوں کو اجتماعی طورپر پانچ سو روپے،ویڈیو وائرل
انچارج ہسپتال سید کاظم شاہ کے مطابق ہسپتال میں 6 بچوں کی نعشیں اور ایک زخمی بچی کو لایاگیا تھا زخمی بچی کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ اہل علاقہ کا یہ بھی بتانا تھا کہ یہ بچے دیوار کے پاس کھیل رہے تھے۔
بارش کی وجہ سے دیوار خستہ حال تھی جو اچانک ک بچوں کے اوپر آن گری، جاں بحق بچوں کی عمریں دو سال سے دس سال ہیں۔ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان نے افسوس ناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔