190 ملین پاؤنڈز کیس،اصل الزام ملک ریاض فیملی کی حد تک وہ اشتہاری ہیں ،سلمان اکرم راجہ

کیا رقم واپس ملک ریاض اور انکی فیملی کے اکاؤنٹس میں چلی گئی؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
0
90
malik riaz

190 ملین پاؤنڈز کیس بند کرنے کے نیب کے پرانے فیصلے کی ریکارڈ فراہمی اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،
سلمان اکرم راجہ،عارف علوی،شبلی فراز،علی محمد خان،اعظم خان اور دیگر بھی کمرہ عدالت موجود تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس کی سماعت جاری ہے ،35 گواہ ہو چکے آخری گواہ تفتیشی افسر پر جرح جاری ہے ،آٹھ ملزم ہیں چھ اشتہاری ہیں دو میاں بیوی کے خلاف کیس جاری ہے ،اصل الزام ملک ریاض فیملی کی حد تک ہے وہ اشتہاری ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،نیب کے مطابق این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈزز کی رقم ضبط کی، عدالت نے دیگر چھ کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا،الزام یہ ہے پٹشنر جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے سہولت فراہم کی ،نیب کا کیس ہے پیسے اسٹیٹ بنک میں آنے تھے لیکن سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے ،یہ اسٹیلمنٹ ملک ریاض اور این سی اے کے درمیان تھی ،این سی اے نے پیسے دے دئیے آگے وہ جہاں مرضی استعمال کریں ،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا رقم واپس ملک ریاض اور انکی فیملی کے اکاؤنٹس میں چلی گئی؟ سلمان صفدر نے کہا کہ رقم براہ راست سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں بھیجی گئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ برطانیہ کی طرف سے رقم ملک ریاض اور فیملی کو واپس کر دی گئی؟رقم پاکستان کس کی جانب سے پاکستان بھیجی گئی؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ رقم واپس کر دی گئی اور ملک ریاض فیملی کی طرف سے بھیجی گئی،ملک ریاض نے بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ بنانے کیلئے زمین دی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ یہ یونیورسٹی کہاں ہے؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یونیورسٹی جہلم کے قریب ہے اور فنکشنل ہے، یونیورسٹی کے نام جگہ گفٹ ڈیڈ تھی ،ٹرائل کورٹ نے عمران خان کی نیب ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کرنے کی حیران کُن وجہ لکھی کہ نیب کا تفتیشی افسر نیب بورڈ میٹنگ ریکارڈ کا Author یا Custodian نہیں ہے اس لیے اسے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم نہیں دیا جا سکتا،ٹرائل کورٹ جلد از جلد فیصلہ دینے کیلئے بہت بےچین دکھائی دے رہی ہے، چھوٹی تاریخیں دی جا رہی ہیں، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں نیب ریفرنسز پر فیصلے دینے سے روک رکھا ہے، پتہ نہیں اتنی جلدی کیوں ہے،

عدالت نے آجکی سماعت کا حکمنامہ لکھوانا شروع کردیا.اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس منجمد

190 ملین پاؤنڈ کیس، ملک ریاض اشتہاری قرار

عمران خان پھنس گئے، الیکشن خطرے میں،ملک ریاض کا انٹرویو کون کریگا؟

ملک ریاض کا انٹرویو ریکارڈ ہو گیا؟

بحریہ سے پیسے آئے نہیں آپ پہلے ہی مانگنا شروع ہوگئے،سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ

بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

زمینوں پر قبضے،تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف قرارداد جمع کروا دی

کرونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپیل

بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم پر حق کس کا؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیا تجویز دے دی؟

فرح گوگی اور محمد شاہ رنگیلے کی ہوش ربا داستان، نیا اسکینڈل، ملک ریاض گٹھ جوڑ بے نقاب

ملک ریاض کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج 

سپریم کورٹ نے ملک ریاض سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے

Leave a reply