ملیر سٹی پولیس کا منشیات کےخلاف کریک ڈاؤن

0
22

ملیر سٹی پولیس کا منشیات کےخلاف کریک ڈاؤن۔دس کلو سے زائد سپلائی کیلئے تیار چرس تحویل میں لے لی گئی۔منشیات کی سپلائی میں ملوث پولیس کو مطلوب چھ ملزمان گرفتار۔پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر غریب آباد کچی آبادی میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی پہنچاتے تھے۔گرفتار ملزمان انتہائی منظم انداز میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔گرفتار ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان کو منشیات کی خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا گرفتار ملزمان میں آدم، فیاض، محمد شریف، عبداللہ، شوکت اور نظام شامل ہیں۔

Leave a reply