اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،8 ملک گیر کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،
ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار مسافر سے 7 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی،دوران کارروائی چارسدہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ بُرہان انٹرچینج اٹک کے قریب گاڑی سے 17 کلو 300 گرام افیون اور 41 کلو 270 گرام چرس برآمد کر لی گئی، رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 36 کلو چرس برآمد کر لی گئی، دوران کارروائی خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا،نادرہ چوک طورخم کے قریب پلاسٹک بیگ سے 1 کلو آئس برآمد کر لی گئی،
السعادت ہوٹل کوئٹہ کے قریب موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 25 کلو چرس برآمد کر لی گئی،دوران کارروائی کوئٹہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔سرائے سدھو میں واقع پی ایس او پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے خانیوال کا رہائشی مُلزم گرفتار کر لیا گیا، سیالکوٹ، سمبڑیال میں واقع گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان کے قبضے سے 1 کلو چرس برآمد کر لی گئی، مُلزمان طُلباء کو منشیات سپلائی کرنے میں مُلوث ہیں ۔گلگت میں واقع جلال آباد روڈ پر موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 673 گرام چرس برآمد کر لی گئی، دوران کارروائی گلگت کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملک اسلامی جمہوریہ مگریہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس غلطی تھی، عمران خان نے تسلیم کر لیا
صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلیے لارجر بینچ کی تشکیل ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط
صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم
پولیس ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی