منشیات کی بجائے سوشل میڈیا استعمال کریں، شہریار آفریدی کا طلبا کو مشورہ

0
24

منشیات کی بجائے سوشل میڈیا استعمال کریں، شہریار آفریدی کا طلبا کو مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے منشیات کے حوا لے سے شعوری مہم کے سلسلہ میں زیبسٹ یونیورسٹی میں نوجوان طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل منشیات فروشوں کا آسان شکار ہیں۔ کمیونیکیشن کے نئے اور جدید آلات نوجوان نسل کا بہترین دوست یا بدترین دشمن ثابت ہوسکتے ہیں۔ والدین کو اپنے نوجوان بچوں پر نظر رکھنا ہوگی۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ نوجوان معاشرے کی ڈرائیونگ فورس ہیں۔ نوجوان نسل مثبت طرز عمل اپنا کر معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں۔ ففتھ جنریشن وار کے دور میں نوجوان نسل کو پاکستان کی آواز بننا ہوگا. نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستان کی آواز بنیں۔ پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہوں۔

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کے امیج پرابلم کو حل کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہمارے نوجوان ڈائنامک، با صلاحیت اور ذہین ہیں۔ نوجوان پاکستان کا مثبت تشخص بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نوجوان پاکستان کی آواز بننے کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کریں۔ بلاگز لکھیں، ٹویٹ کریں اور نیشن بلڈنگ کے عمل میں حکومت کی مدد کریں۔

شہر یار آفریدی نے انکشاف کیا کہ نوجوان طلباء زیادہ نمبر لینے کے شوق میں منشیات کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے طلبا کو پیغام دیت ہوئے کہا کہ پاکستان کا سفیر بنیں اور ملک کے تشخص کی بحالی کی جنگ لڑیں۔ مائنڈ کنٹرول کیلئے دنیا سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور فلموں کا استعمال کررہے ہیں۔ ہمیں بھی ان پراپیگنڈہ ٹولز کو استعمال کرکے پاکستان کا مقدمہ لڑنا ہوگا.

منشیات سے ادویات بنانے کا شہریار آفریدی کا بیان درست، سینیٹر فیصل جاوید بھی میدان میں آ گئے

Leave a reply