بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کیخلاف درخواست،حکم امتناع میں توسیع

0
40
عدالت کو پہلی بار کسی نے مثبت بات کہی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے خلاف قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسرز کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کو تیاری کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر جاری حکم امتناع میں آئندہ جمعے تک توسیع کردی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ اسلام آباد ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے یا نہیں ؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا ماسٹر پلان میں تبدیلی وفاقی حکومت کا اختیار ہے ؟ مارگلہ ایونیو ماسٹر پلان کا حصہ ہے وہ بھی تو قائد اعظم یونیورسٹی کے درمیان سے گزرنی ہے، اگر مارگلہ ایونیو کو بھارہ کہو سے پہلے مری روڈ میں شامل کیا گیا تو مزید ٹریفک جام ہوگا،

وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی نہیں، قائد اعظم یونیورسٹی کے اندر 90 فیصد تجاوزات یونیورسٹی ملازمین نے کررکھی ہیں، وکیل قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسرز نے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھی بھیج سکتے ہیں،

دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Leave a reply