ماریہ قتل کیس، زیادتی ثابت نہیں ہوئی، پولیس
![maria toba](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/03/maria-toba-jpg.webp)
پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں والد اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ماریہ سے زیادتی نہیں کی گئی، باپ اور بھائی کو ماریہ کے کردار پر شک تھا جس پر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا ہے، واقعے کی ویڈیو کی فارنزک رپورٹ بھی آئی ہے، ویڈیو اور آواز اصلی ہے، واقعہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے جلد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 477 ج ب میں 22 سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ماریہ کے لرزہ خیز قتل کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہیں،باپ بیٹوں نے ملی بھگت سے لڑکی کو قتل کیا اور اس کی موت کو طبعی قرار دے کر تدفین کرکے جرم چھپانے کی کوشش کی،17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب باپ بیٹوں نے مل کر ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا،
ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع
لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم