باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوتی ہے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فورسز کی جنگی مشین جی ٹی روڈ پر نکلتے ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے پی ڈی ایم ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے، پی ڈی ایم سے کہا ہے 23 مارچ کوپریڈ ہوتی ہے،روڈزبند ہوتے ہیں،قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون بھی آپ کو ہاتھ نہیں لگائے گا،23 مارچ کو کوئی بدامنی ہوئی تو پی ڈی ایم ذمہ دار ہوگی،نالہ لئی، زچہ بچہ اسپتال عمران خان کی حکومت میں مکمل ہوگا،80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں ہم تیار ہیں، اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مزید 2ہزار اہلکار اسلام آباد پولیس میں بھرتی کریں گے،جو شخص آئین کو تسلیم کرے اس سے بات چیت ہوسکتی ہے ، اللہ سے پوری امید ہے عمران خان 5سال پورے کریں گے بلکہ اگلے الیکشن میں ایک زبردست قسم کی کامیابی حاصل کریں گے، گزشتہ رات میری طبیعت خرابی سے متعلق خبر چلائی گئی جو بے بنیاد تھی ،سائبر کرائم ونگ کو ہم مضبوط کرنے جارہے ہیں ، دنیا میں کوئی ایسی اپوزیشن ہے جس نے چار ماہ کا ٹائم دیا ہو ، چار ماہ چار سال ہو جائیں گے بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع ہو چکی ہے ،اوورسیز کے ووٹ آئیں گے تو پھڈا تو ہو گا، ہم تیار ہیں، آخری سال انتخابی عمل کے شروع ہونے کا سال ہوتا ہے،ای وی ایم کا ریزلٹ شامل ہو گا تو پھر اپوزیشن کہے گی کہ دھاندلی ہو گئی ہے،

@MumtaazAwan

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،شیخ رشید

شیخ رشید نے لاہور بیٹھ کر اسلام آباد والوں کو سنائی خوشخبری

لڑکے نالائق،لڑکیاں آگے،اب یہ کام کرنے کو دل نہیں کرتا، شیخ رشید

23 مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ

شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

Shares: