مریم اپنے والد نواز شریف کا پیغام لیکر کس اہم شخصیت کے پاس پہنچ گئی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں اورحکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال کیا گیا.لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالہ سے کمیٹیاں بنانے پر بھی مشاورت کی گئی ہے ،ملاقات میں سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر بھی مشاورت کی گئی،
مریم نواز نے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو نواز شریف کا پیغا م بھی پہنچایا،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پیغام مل چکا، پی ڈی ایم کی تحریک اپنے اصولی موقف پر کھڑی ہے، لانگ مارچ ہو کر رہے گا، کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ،اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلام آباد پہنچیں گے،
دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت لاہور سے مشترکہ طو رپر لانگ مارچ کا آغاز کرے گی ،بلاول بھٹو کی قیادت میں بڑا قافلہ سندھ سے لاہور پہنچے گااور یہاں سے بلاول بھٹو اور مریم نواز مشترکہ طور پر ریلی کی قیادت کریں گے ۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 26مارچ کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کے قافلوں کی روانگی کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی تاہم کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اس میں تبدیلی کا آپشن بھی رکھا گیا ہے ۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں بڑا قافلہ سندھ سے لاہور پہنچے گااور یہاں سے بلاول بھٹو اور مریم نواز مشترکہ طور پر ریلی کی قیادت کریں گے ،کوئٹہ سے آنے والے قافلے بھی بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور پہنچیں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اسفند یار ولی ریلی کا آغاز پشاور سے کریں گے ۔لاہور سے روانہ ہونے والا قافلہ رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا ، یہا ں جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا ۔آزاد کشمیر سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے قافلے جہلم سے بڑے قافلے میں شامل ہوں گے ۔
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ
بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ
مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان
ڈیڈ لائن گزر گئی، استعفے نہ آئے، اگلا لائحہ عمل کب ہو گا طے؟ مولانا نے سر پکڑلیا
قانون اور آئین کے تحت کاروائی پر یقین رکھتے ہیں،وزیر خارجہ کا پی ڈی ایم کو پیغام
مریم نواز کا اسلام آباد میں لال جوڑا پہن کربڑا اعلان، مولانا بھی خاموش نہ رہ سکے