پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بحریہ ٹاؤن کھلے مین ہول میں گرنے سے دو سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔
بحریہ ٹاؤن لاہور میں کھلے مین ہول میں گرنے سے دو سالہ بچی کی موت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام اور بچوں کی جان سے کھیلنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں، غفلت کے ذمے داروں کا تعین کر کے سخت سزا دی جائے گی،واقعے کی تحقیقات کروا کے ذمے داروں کا جلد تعین کیا جائے، نااہلی اور مجرمانہ غفلت پائی گئی تو ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں کھلے مین ہول کے معائنے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن بھی دے دی اور حکومتی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں بھی گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے کا حکم دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن میں کمسن بچی کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گئی تھی، بچی کے گرنے پر علاقہ مکین اکٹھے ہوگئے تھے اور بچی کی لاش نکالی تھی، ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئی تھی، اس دوران شہریوں نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں انسانی جانیں ضائع ہو رہیں لیکن سوسائٹی کو کوئی پرواہ نہیں.
بحریہ ٹاؤن میں فحاشی کے اڈے بند کریں،لال مسجد والوں کی دھمکی، مقدمہ درج
بحریہ ٹاؤن کراچی،ملک ریاض نے ملازمین کو نکال دیا،احتجاج کرنے پر گرفتار
لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض
ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس منجمد
190 ملین پاؤنڈ کیس، ملک ریاض اشتہاری قرار
عمران خان پھنس گئے، الیکشن خطرے میں،ملک ریاض کا انٹرویو کون کریگا؟
ملک ریاض کا انٹرویو ریکارڈ ہو گیا؟
بحریہ سے پیسے آئے نہیں آپ پہلے ہی مانگنا شروع ہوگئے،سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سے مکالمہ
بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی
آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار
آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم
زمینوں پر قبضے،تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف قرارداد جمع کروا دی
کرونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپیل
بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم پر حق کس کا؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیا تجویز دے دی؟
فرح گوگی اور محمد شاہ رنگیلے کی ہوش ربا داستان، نیا اسکینڈل، ملک ریاض گٹھ جوڑ بے نقاب