مریم نوازلوگوں کوروکتی ہیں اورخود عمران خان کے بغیررہ سکتیں؛ایک ہی تقریرمیں21مرتبہ نام:لیگی پریشان

0
30

لاہور:مریم نوازلوگوں کوروکتی ہیں اورخود عمران خان کےبغیررہ سکتیں؛ایک ہی تقریرمیں21مرتبہ نام:لیگی پریشان،اطلاعات کے مطابق مریم نواز ایک طرف لوگوں کو توعمران خان کا نام لینے اوروفا کرنے سے روکتی ہیں تودوسری طرف خود عمران خان کے بغیررہ نہیں سکتی ،

ادھراس حوالے سے مزید اطلاعات ملی ہیں کہ یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کے نام کی گردان کرتی رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے نجی ٹی وی کی ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ یوم کشمیر کی ریلی میں مریم نواز نے کشمیر یا مودی سے زیادہ عمران خان کا نام لیا اور ان کے بارے میں بات کرتی رہیں ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے 21 مرتبہ عمران خان کا نام پکارا، جبکہ اس کے علاوہ وہ نام لیے بغیر بھی انہیں مخاطب کرتی نظر آئیں ، جبکہ مریم نواز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام صرف 4 مرتبہ لیا۔خرم شیرزمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سٹپٹا گئی ہے ۔

Leave a reply