مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے امریکی بلاگر خاتون سینتھیا پر کڑی تنقید کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ایک مشکوک خاتون جو دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم اس سے دست درازی کرتے ہیں۔ وزرا اس سے زیادتی کرتے ہیں۔ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں۔
ایک مشکوک خاتون
جو دنیا کو بتا رہی ہے کہ
پاکستان میں وزیراعظم اس سے دست درازی کرتے ہیں۔
وزرا اس سے زیادتی کرتے ہیں۔
پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں۔
اور ریاست و حکومت اس غیر ملکی خاتون کو کسی ملک کے سربراہ کا پروٹوکول دے رہی ہے۔— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) June 9, 2020
شاہ اویس نورانی کا مزید کہنا تھا کہ اور ریاست و حکومت اس غیر ملکی خاتون کو کسی ملک کے سربراہ کا پروٹوکول دے رہی ہے۔
ایک صارف منیب اشرف نے شاہ اویس نورانی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی منافقت سب کے سامنے ہے۔ حریم شاہ ، سنتھیا اور ریحام خان۔ جو موافق آتا ہے وہی کہتے سمجھتے ہو ،چاہے شہباز کی شادیوں کے بات ہو یا عمران کی شادیوں کی بات گھٹیا بازاری زبانیں جملے سب نے سنے ہیں جیسے احسن اقبال "علماء اور معززین” کی موجودگی میں اپوزیشن میٹنگ میں کر رہا تھا
آپ لوگوں کی منافقت سب کے سامنے ہے۔ حریم شاہ ، سنتھیا اور ریحام خان۔
جو موافق آتا ہے وہی کہتے سمجھتے ہو
چاہے شہباز کی شادیوں کے بات ہو یا عمران کی شادیوں کی بات گھٹیا بازاری زبانیں جملے سب نے سنے ہیں جیسے احسن اقبال "علماء اور معززین" کی موجودگی میں اپوزیشن میٹنگ میں کر رہا تھا— Muneeb Ashraf (@MuneebAshraf01) June 9, 2020
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ واہ جی مولانا ریحام خان، گلالئی وغیرہ کے تو آپ بڑے تھے۔اپنی میٹنگ میں احسن اقبال کے ساتھ بیٹھ کر عمران خان کی بیوی پہ تنز کر کے خوش ہو رہیے تھے۔ اب کیا ہو گیا کیوں تحقیقات کا مطالبہ نہیں کر رہیے۔یاد رہیے جن پر الزامات ہیں انھوں نے ہی اپنے دور حکومت میں اسے ویزہ دے کر بلایا
واہ جی مولانا ریحام خان، گلالئی وغیرہ کے تو آپ بڑے تھے۔اپنی میٹنگ میں احسن اقبال کے ساتھ بیٹھ کر عمران خان کی بیوی پہ تنز کر کے خوش ہو رہیے تھے۔
اب کیا ہو گیا کیوں تحقیقات کا مطالبہ نہیں کر رہیے۔یاد رہیے جن پر الزامات ہیں انھوں نے ہی اپنے دور حکومت میں اسے ویزہ دے کر 🇵🇰 بولایا— Lash Pash Khan (@Lash_Pash_Khan) June 9, 2020
واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔
سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔
سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے
قبل ازیں پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف توہین آمیز اور بہتان پر مبنی ٹویٹس کرنے پر دائر کی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شکیل عباسی کی طرف سے درج کرائی اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون جو ٹوئٹر ہر سنتھیا ڈی رچی کے نام سے جانی جاتی ہیں، انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بینظیر بھٹو کے بارے میں انتہائی توہین آمیز اور بیہودہ تبصرے پوسٹ کیے ہیں
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے جھوٹے، بے بنیاد، بدنامی اور بہتان پر مبنی ٹویٹس سے پاکستان میں بینظیر بھٹو کے چاہنے والوں کو بہت دکھ اور تکلیف پہنچی ہے۔ انھوں نے ایف آئی اے سے سنتھیا رچی کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اس مسئلہ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سنتھیا نے گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی وائرل ویڈیوز پر اپنا تبصرہ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سے انھیں وہ کہانیاں یاد آ رہی ہیں کہ بی بی (بینظیر) اس وقت کیا کرتی تھیں جب ان کے شوہر انھیں دھوکہ دیتے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر اپنے گارڈز کے ذریعے ایسی خواتین "جن کے زرداری صاحب سے مبینہ تعلقات ہوتے” کی عصمت دری کرواتی تھیں۔
اپنی ٹویٹ میں سنتھیا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عصمت دری کے ایسے کلچر کی مخالفت کیوں نہیں کرتیں؟ کیوں کبھی مردوں کو جوابدہ نہیں کیا جاتا؟ انصاف کا نظام کہاں ہے
سنتھیا کی ٹویٹ کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ایف آئی اے میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے
سنتھیا کے خلاف ایکشن کب ہوگا؟ وہ کیوں اور کس حیثیت میں پاکستان رہائش پذیر ہے؟ سینیٹر سحر کامران
اپنے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر ردِعمل دیتے ہوئے سنتھیا نے ٹویٹر پر کہا کہ برائے مہربانی پی پی پی کے نام نہاد جمہوریت پسند لوگوں کی طرف سے مجھے دی جانی والی موت کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کی جائے
سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر
پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا
پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا